اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ شدید سردی کے موسم میں بلوچستان کے عوام گیس کے پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں، اس لیے فی الفور گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے بلوچستان کے عوام کو ریلیف دیاجائے۔منگل کو انہوں نے جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان مدنی صدیقی …
فی الفور گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے بلوچستان کے عوام کو ریلیف دیاجائے، قاسم خان سوری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ شدید سردی کے موسم میں بلوچستان کے عوام گیس کے پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں، اس لیے فی الفور گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے بلوچستان کے عوام کو ریلیف دیاجائے۔منگل کو انہوں نے جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان مدنی صدیقی کو ٹیلیفون کیا اور کہا کہ بلوچستان میں گیس کے شدید بحران پر تشویش ہے کیونکہ شدید سردی میں بلوچستان کے شہری گیس کی فراہمی میں تعطل اور کم پریشر کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اس لئے فوراً گیس لوڈ شیڈنگ کو ختم کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے جی ایم سوئی سدرن گیس بلوچستان نے کہا کہ گیس کی کمی دور کرنے کیلئے نئی گیس پائپ لائن بچھا دی گئی ہےجس سے گیس پریشر میں کمی پر کافی حد تک قابو پا لیا جائے گا۔








