اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم ون ڈے کرکٹ کپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز جمعرات کو ہوگا۔ گروپ اے میں لاہور وائٹ کا مقابلہ این بی پی سے ایل سی سی اے گراﺅنڈ لاہور میں ہوگا، پشاور اور ایچ بی ایل کی ٹیمیں کے آر ایل گرا¶نڈ راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی اور اسلام آباد اور کے آر ایل کی ٹیموں …
قائداعظم ایک روزہ کرکٹ کپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز جمعرات کو ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم ون ڈے کرکٹ کپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز جمعرات کو ہوگا۔ گروپ اے میں لاہور وائٹ کا مقابلہ این بی پی سے ایل سی سی اے گراﺅنڈ لاہور میں ہوگا، پشاور اور ایچ بی ایل کی ٹیمیں کے آر ایل گرا¶نڈ راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی اور اسلام آباد اور کے آر ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ ڈائمنڈ گرا¶نڈ اسلام آباد میں ہو گا جبکہ فاٹا کا مقابلہ ایس این جی پی ایل سے ایبٹ آباد گراﺅنڈ میں ہو گا۔ گروپ بی کے میچوں میں کراچی وائٹ کا مقابلہ ایس ایس جی سی ایل سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہو گا، زیڈ ٹی بی ایل کا ٹکراﺅ راولپنڈی سے پنڈی کرکٹ گرا¶نڈ راولپنڈی میں ہوگا، ملتان کا مقابلہ واپڈا سے ملتان سٹیڈیم میں ہو گا جبکہ پی ٹی وی اور لاہور بلیو کی ٹیمیں اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں مدمقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 4 نومبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔








