اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے ساتویں مرحلے کا آغازپیر سے ہوگا اور مخلتف وینیوز پر تین میچ شروع ہوں گے۔ پی سی بی کے زیر اہتمام جاری میگا ٹورنامنٹ کے 19ویں میچ میں سینٹرل پنجاب اور بلوچستان کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم، لاہور میں مدمقابل ہوں گی، سینٹرل پنجاب کی ٹیم ایونٹ میں تین میچ جیت کر 98 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر …
قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون کا ساتواں مرحلہ (پیر سے ) شروع ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے ساتویں مرحلے کا آغازپیر سے ہوگا اور مخلتف وینیوز پر تین میچ شروع ہوں گے۔ پی سی بی کے زیر اہتمام جاری میگا ٹورنامنٹ کے 19ویں میچ میں سینٹرل پنجاب اور بلوچستان کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم، لاہور میں مدمقابل ہوں گی، سینٹرل پنجاب کی ٹیم ایونٹ میں تین میچ جیت کر 98 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ سندھ اور ناردرن کی ٹیموں کے درمیان میچ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں شروع ہوگا جبکہ خیبرپختونخوا اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔








