راولپنڈی۔26اکتوبر (اے پی پی):قائداعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ کے تیسرے دن فیصل آباد نے فاٹا کو اننگز اور 213 رنز سے شکست دے دی۔ فاٹا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 58 رنز پر ڈھیر ہو گئی، صرف وسیم خان 18 رنز بنا کر ڈبل فگر میں داخل ہو سکے۔ اسد رضا نے 4 اور جہانداد خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ فاٹا کی ٹیم پہلی اننگز میں 191 رنز …
قائداعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ کے تیسرے دن فیصل آباد نے فاٹا کو اننگز اور 213 رنز سے شکست دے دی

مزید خبریں
راولپنڈی۔26اکتوبر (اے پی پی):قائداعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ کے تیسرے دن فیصل آباد نے فاٹا کو اننگز اور 213 رنز سے شکست دے دی۔ فاٹا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 58 رنز پر ڈھیر ہو گئی، صرف وسیم خان 18 رنز بنا کر ڈبل فگر میں داخل ہو سکے۔ اسد رضا نے 4 اور جہانداد خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ فاٹا کی ٹیم پہلی اننگز میں 191 رنز کر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں فیصل آباد نے طیب طاہر اور وقار احمد کی شاندار سنچریوں کی بدولت 462 رنز اسکور کیے تھے۔ ملتان نے بہاولپور کے خلاف پہلی اننگز میں 462 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔
عمران بٹ نے 113 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ آل راؤنڈر عامر یامین نے نویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 100 رنز اسکور کیے۔ وقار حسین نے بھی 57 رنز کی اننگز کھیلی، محمد عزب نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور وائٹس نے کراچی بلوز کے خلاف 456 رنز بنا کر پہلی اننگز میں 32 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ طیب طاہر نے 108 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، علی زریاب آصف نے 91، عمر صدیق نے 86 اور حسین طلعت نے 57 رنز بنائے۔
محمد اصغر نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کراچی بلوز نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 103 رنز بنا لئے، سعد بیگ 59 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔ ایبٹ آباد کی ٹیم پشاور کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، زین اسحاق نے 60 رنز بنائے۔ پشاور کے نیاز خان اور افتخار احمد نے چار، چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پشاور نے اپنی دوسری اننگز 194 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔ وقار احمد نے شاندار سنچری اسکور کی جبکہ نبی گل نے 52 رنز بنائے۔
ایبٹ آباد نے 462 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کھیل ختم ہونے پر بغیر کسی نقصان کے 10 رنز بنا لیے۔ سیالکوٹ نے اسلام آباد کے خلاف اپنی دوسری اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی۔ ایاز تصور 84 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کلیم دل نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اسلام آباد نے 468 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کھیل ختم ہونے پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنا لئے۔ رضوان علی 45 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔








