قائداعظم یونیورسٹی کی 1709 ایکٹر میں سے 450 ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضہ ہے، وزارت تعلیم

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):ایوان بالا کو بتایا گیا کہ قائداعظم یونیورسٹی کی 1709 ایکٹر میں سے 450 ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضہ ہے۔ سینیٹر عبدالشکور خان کے سوال پر وزارت تعلیم کی جانب سے تحریری طور پر بتایا گیا کہ 1709 ایکڑ کی اراضی قائداعظم یونیورسٹی کے لئے مختص کی گئی تھی جس میں سے 450 ایکڑ اراضی پر یونیورسٹی کا نہیں ناجائز قابضین کا قبضہ ہے۔ ایوان بالا …

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):ایوان بالا کو بتایا گیا کہ قائداعظم یونیورسٹی کی 1709 ایکٹر میں سے 450 ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضہ ہے۔ سینیٹر عبدالشکور خان کے سوال پر وزارت تعلیم کی جانب سے تحریری طور پر بتایا گیا کہ 1709 ایکڑ کی اراضی قائداعظم یونیورسٹی کے لئے مختص کی گئی تھی جس میں سے 450 ایکڑ اراضی پر یونیورسٹی کا نہیں ناجائز قابضین کا قبضہ ہے۔ ایوان بالا کو بتایا گیا کہ متعدد مرتبہ سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کو قبضہ واگزار کرانے کے لئے کہا گیا لیکن تاحال کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔