اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):قائد اعظم ریپڈ چیس چیمپئن شپ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیس فیڈریشن آف پاکستان کے سینئر نائب صدر سلیم اختر تھے ،جنہوں نے چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ میں چار کیٹگریز کے …
قائد اعظم ریپڈ چیس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):قائد اعظم ریپڈ چیس چیمپئن شپ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیس فیڈریشن آف پاکستان کے سینئر نائب صدر سلیم اختر تھے ،جنہوں نے چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
چیمپئن شپ میں چار کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے تھے جن میں بوائز انڈر 12، بوائز انڈر 18، ویمنز اور اوپن کیٹگریز کے مقابلے شامل تھے۔ مہمان خصوصی نے چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر ٹورنامنٹ کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے پروگراموں سے ملک میں شطرنج کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا۔








