راولپنڈی۔31 اگست(اے پی پی) پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی 2018-19ءکا آغاز (آج) ہفتہ سے ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق میگا ایونٹ میں ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں اسلام آباد ریجن، لاہور ریجن وائٹس، سوئی نادرن گیس، فاٹا ریجن، نیشنل بنک، حبیب بنک، پشاور ریجن اور خان ریسرچ …
قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ 2018-19ءکا آغاز (آج) ہوگا

مزید خبریں
راولپنڈی۔31 اگست(اے پی پی) پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی 2018-19ءکا آغاز (آج) ہفتہ سے ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق میگا ایونٹ میں ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں اسلام آباد ریجن، لاہور ریجن وائٹس، سوئی نادرن گیس، فاٹا ریجن، نیشنل بنک، حبیب بنک، پشاور ریجن اور خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) شامل ہے جبکہ گروپ بی میں راولپنڈی ریجن، ملتان ریجن، پاکستان ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی)، سوئی سدرن گیس، لاہور ریجن بلیوز، زرعی ترقیاتی بنک، کراچی ریجن وائٹس اور واپڈا شامل ہے۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز ملک کے مختلف گراﺅنڈز میں آٹھ میچ شروع ہوں گے۔








