قائد اعظم ٹرافی کے آٹھویں مرحلے کا آغاز پیرسےہوگا

اسلام آباد ۔ 16نومبر(اے پی پی) قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے آٹھویں مرحلے کا آغاز پیر سے ہوگا اور تین میچز مخلتف مقامات پر شروع ہوں گے۔ پی سی بی کے زیر اہتمام میگا ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ٹورنامنٹ کے 22 ویں میچ میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، سندھ اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں …

اسلام آباد ۔ 16نومبر(اے پی پی) قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے آٹھویں مرحلے کا آغاز پیر سے ہوگا اور تین میچز مخلتف مقامات پر شروع ہوں گے۔ پی سی بی کے زیر اہتمام میگا ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ٹورنامنٹ کے 22 ویں میچ میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، سندھ اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان میچ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں شروع ہوگا جبکہ سدرن پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، سینٹرل پنجاب کی ٹیم 108 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔