قائد اعظم ٹرافی کے ساتویں راؤنڈ کے تیسرے دن سیالکوٹ، پشاور اور فاٹا کی ٹیموں کی کامیابی

راولپنڈی۔13نومبر (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کے ساتویں راؤنڈ کے تیسرے دن سیالکوٹ، پشاور اور فاٹا کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ شان مسعود نے کیریئر کی بہترین 250 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل ڈالی۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مرغزار گراؤنڈ میں سیالکوٹ نے ملتان کو 204 رنز سے ہرا دیا۔ ملتان کو جیتنے کے لیے 391 رنز …

راولپنڈی۔13نومبر (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کے ساتویں راؤنڈ کے تیسرے دن سیالکوٹ، پشاور اور فاٹا کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ شان مسعود نے کیریئر کی بہترین 250 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل ڈالی۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مرغزار گراؤنڈ میں سیالکوٹ نے ملتان کو 204 رنز سے ہرا دیا۔ ملتان کو جیتنے کے لیے 391 رنز کا ہدف ملا تاہم پوری ٹیم 186 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ زین عباس 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حمزہ نذر نے 5 اور مہران ممتاز نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ مہران ممتاز پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ فاٹا نے بہاولپور کو اننگز اور 86 رنز سے زیر کیا، بہاولپور کی ٹیم دوسری اننگز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد عمیر نے 32 رنز بنائے جبکہ فاٹا کے حیات اللہ اور سراج الدین نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ خوشدل شاہ پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ ڈائمنڈ گراؤنڈ میں پشاور نے لاہور وائٹس کو 85 رنز سے شکست دے دی۔

پشاور نے دوسری اننگز میں 237 رنز بنائے جن میں اسرار اللہ کے 76 رنز شامل تھے۔ لاہور وائٹس کو جیتنے کے لیے 253 رنز کا ہدف ملا لیکن پوری ٹیم 167 رنز پر آؤٹ ہو گئی، محمد عبداللہ نے 52 رنز بنائے۔ ساجد خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انہیں میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں لینے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ شعیب اختر اسٹیڈیم میں کراچی بلوز نے ایبٹ آباد کے خلاف دوسری اننگز 451 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔ کپتان شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 28 چوکوں کی مدد سے کیریئر بیسٹ 250 ناقابل شکست رنز بنائے۔ ایبٹ آباد کو جیتنے کے لیے 519 رنز کا ہدف ملا اور کھیل کے اختتام پر اس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔ ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں فیصل آباد نے اسلام آباد کے خلاف دوسری اننگز 2 وکٹوں پر 221 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی۔ حسن رضا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 106 رنز بنائے۔ اسلام آباد کو جیت کے لیے 449 رنز کا ہدف ملا اور کھیل کے اختتام پر اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنا لیے تھے۔ شامل حسین 101 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔\932

مزید خبریں