قائد اعظم ٹرافی کے ساتویں راؤنڈ کے پہلے روز محمد سلمان، فہام الحق اور اویس ظفر نے شاندار سنچریاں سکور کیں

راولپنڈی۔11نومبر (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کے ساتویں راؤنڈ کے پہلے روز محمد سلمان، فہام الحق اور اویس ظفر نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شعیب اختر سٹیڈیم میں کراچی بلوز کی ٹیم ایبٹ آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 258 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ دانش عزیز نے 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ خالد عثمان نے …

راولپنڈی۔11نومبر (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کے ساتویں راؤنڈ کے پہلے روز محمد سلمان، فہام الحق اور اویس ظفر نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شعیب اختر سٹیڈیم میں کراچی بلوز کی ٹیم ایبٹ آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 258 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ دانش عزیز نے 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ خالد عثمان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کھیل کے اختتام پر ایبٹ آباد نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 31 رنز بنا لیے۔ ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں فیصل آباد نے اسلام آباد کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز بنا لیے۔

فہام الحق نے 109 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ اویس ظفر 138 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ فاٹا نے چار روزہ میچ کے پہلے روز بہاولپور کے خلاف 5 وکٹوں پر 271 رنز بنا لیے۔ محمد سلمان نے 114 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ نے 95 رنز بنائے۔ ڈائمنڈ گراؤنڈ میں پشاور کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 245 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اسرار اللہ 83 رنز بنا کر نمایاں۔ نعمان علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کھیل کے اختتام پر لاہور وائٹس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 30 رنز بنائے تھے۔ مرغزار گراؤنڈ میں سیالکوٹ کی ٹیم ملتان کے خلاف پہلی اننگز میں 288 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اذان اویس 81 اور محمد ہریرہ 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

علی عثمان نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ کھیل کے اختتام پر ملتان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 63 رنز بنائے تھے۔