راولپنڈی۔27اکتوبر (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ میں سیالکوٹ اور پشاور کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز میں شاندار کامیابیاں حاصل کر لیں جبکہ کراچی بلوز اور لاہور وائٹس کا میچ ڈرا ہو گیا۔ پی سی بی کے مطابق شعیب اختر سٹیڈیم راولپنڈی میں سیالکوٹ نے اسلام آباد کے خلاف 311 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اسلام آباد کی ٹیم 468 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف …
قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ میں سیالکوٹ اور پشاور کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز میں شاندار کامیابیاں حاصل کر لیں

مزید خبریں
راولپنڈی۔27اکتوبر (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ میں سیالکوٹ اور پشاور کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز میں شاندار کامیابیاں حاصل کر لیں جبکہ کراچی بلوز اور لاہور وائٹس کا میچ ڈرا ہو گیا۔ پی سی بی کے مطابق شعیب اختر سٹیڈیم راولپنڈی میں سیالکوٹ نے اسلام آباد کے خلاف 311 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اسلام آباد کی ٹیم 468 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 156 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ رضوان علی 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سیالکوٹ کے محمد علی اور اطہر محمود نے چار، چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اطہر محمود نے میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کر کے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ پشاور نے ایبٹ آباد کو 247 رنز سے ہرا دیا۔ ایبٹ آباد کی ٹیم 462 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 214 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ یاسر خان نے 97 رنز کی اننگز کھیلی۔ پشاور کے محمد عرفان اور نیاز خان نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
وقار احمد کو بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا،کراچی بلوز اور لاہور وائٹس کا میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوا،کراچی بلوز نے اپنی دوسری اننگز میں 360 رنز بنائے۔ سعد بیگ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری سنچری مکمل کی۔انہوں نے 22 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 149 رنز اسکور کیے۔ عثمان رحیم نے بھی 77 رنز بنائے۔ محمد عباس نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سعد بیگ پلیئر آف دی میچ قرار پائے،بہاولپور اور ملتان کا میچ بھی ڈرا پر ختم ہوا۔ بہاولپور نے دوسری اننگز میں 239 رنز بنائے۔ سیف اللہ بنگش 74 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد عمار نے 68 رنز کی اننگز کھیلی،ملتان کے علی عثمان نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ کھیل کے اختتام پر ملتان نے ہدف کے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 5 رنز بنائے تھے۔ سیف اللہ بنگش کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔








