قائد اعظم ٹرافی کے چھٹے راؤنڈ کے چوتھے اور آخری روز کراچی بلوز نے پشاور کو ہرا دیا

راولپنڈی۔8نومبر (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کے چھٹے راؤنڈ کے چوتھے اور آخری روز کراچی بلوز نے پشاور کو ہرا دیا، دیگر دو میچز بغیر نتیجہ ختم ہوئے۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مرغزار گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کراچی بلوز نے پشاور کے خلاف 218 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ پشاور کی ٹیم 510 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 291 رنز …

راولپنڈی۔8نومبر (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کے چھٹے راؤنڈ کے چوتھے اور آخری روز کراچی بلوز نے پشاور کو ہرا دیا، دیگر دو میچز بغیر نتیجہ ختم ہوئے۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مرغزار گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کراچی بلوز نے پشاور کے خلاف 218 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ پشاور کی ٹیم 510 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 291 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ افتخار احمد نے 108 اور محمد حارث نے 60 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی مگر ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

محمد حمزہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ سعد بیگ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ شعیب اختر اسٹیڈیم میں ایبٹ آباد اور فاٹا کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر نتیجہ ختم ہوا۔ فالو آن کے بعد ایبٹ آباد نے شاندار کم بیک کیا اور کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ شاہ زیب خان نے دوسری اننگز میں بھی شاندار سنچری اسکور کی، انہیں نے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔

ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں سیالکوٹ اور بہاولپور کے درمیان میچ بھی ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا۔ سیالکوٹ نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 614 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور کیا۔ محمد ہریرہ نے 178، اذان اویس نے 164، عبداللہ شفیق نے 71، محسن ریاض نے 74 اور حسن علی نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ سعد خان نے 5 وکٹیں حاصل کیں، انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید خبریں