راولپنڈی۔5اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی 26-2025 کا 68واں ایڈیشن کل 6 اکتوبر بروز سوموار سے شروع ہو رہا ہے۔ رواں سال ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 46 میچز راولپنڈی، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور پشاور کے مختلف گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی کے مطابق سیالکوٹ ریجن کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ٹورنامنٹ نو راؤنڈ پر مشتمل ہو گا …
قائد اعظم ٹرافی 26-2025 کا 68واں ایڈیشن کل سے شروع ہو گا

مزید خبریں
راولپنڈی۔5اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی 26-2025 کا 68واں ایڈیشن کل 6 اکتوبر بروز سوموار سے شروع ہو رہا ہے۔ رواں سال ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 46 میچز راولپنڈی، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور پشاور کے مختلف گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی کے مطابق سیالکوٹ ریجن کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
ٹورنامنٹ نو راؤنڈ پر مشتمل ہو گا اور ہر راؤنڈ میں پانچ میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دو ٹاپ ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 29 نومبر سے 3 دسمبر تک شیڈول ہے۔ چیمپئن ٹیم کو 75 لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 40 لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی۔
نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ٹیم کے لیے ایک انڈر 21 کھلاڑی کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے جس کے باعث ہر راؤنڈ میں 10 انڈر 21 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ کے ہر راؤنڈ میں کم از کم دو میچز پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے نشر کیے جائیں گے۔ ابتدائی راؤنڈ میں پشاور اور اسلام آباد میں ہونے والے میچز براہ راست دکھائے جائیں گے۔








