ایبٹ آباد۔ 26 جنوری (اے پی پی):قائد اعظم کپ سکوائش چیمپئن شپ کا فائنل صائم طارق اور عبدالہادی کے مابین اگلے ہفتہ کھیلا جائے گا۔ قائداعظم کپ سکوائش چیمپئن شپ کے آرگنائزر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل مقابلہ میں صائم طارق نے عباس کو جبکہ عبدالہادی نے جاذب طارق کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔ سابق ڈی جی …
قائد اعظم کپ سکواش چیمپئن شپ کا فائنل صائم طارق اور عبدالہادی کے مابین اگلے ہفتہ کھیلا جائے گا

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 26 جنوری (اے پی پی):قائد اعظم کپ سکوائش چیمپئن شپ کا فائنل صائم طارق اور عبدالہادی کے مابین اگلے ہفتہ کھیلا جائے گا۔ قائداعظم کپ سکوائش چیمپئن شپ کے آرگنائزر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل مقابلہ میں صائم طارق نے عباس کو جبکہ عبدالہادی نے جاذب طارق کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔ سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
ایبٹ آباد سکوائش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جان شیر سکواش کمپلیکس میں جاری سکوائش ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں صائم طارق نے عباس کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 3-1 سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔ میچ کا سکور 8-11، 9/11، 11/9 اور 9-11 رہا۔ دوسرے سیمی فائنل مقابلہ میں عبدالہادی نے جاذب طارق کو 3-1 سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔ ‘
فائنل میچ اگلے ہفتہ صائم طارق اور عبدالہادی کے مابین جان شیر خان سکوائش کمپلیکس ایبٹ آباد میں کھیلا جائے گا۔








