قائد اعظم کے مزار پر چین کی طرف سے تحفے میں دیئے گئے نئے دیدہ زیب فانوس کی تنصیب کی افتتاحی تقریب (کل) ہوگی

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر دوست ملک چین کی طرف سے تحفے میں دیئے گئے نئے دیدہ زیب فانوس کی تنصیب کی افتتاحی تقریب (کل) ہفتہ کو کراچی میں ہوگی۔ صدر مملکت ممنون حسین ایک باضابطہ تقریب میں مزار قائد پر نئے فانوس کی تبدیلی کا افتتاح کریں گے جس میں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ …

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر دوست ملک چین کی طرف سے تحفے میں دیئے گئے نئے دیدہ زیب فانوس کی تنصیب کی افتتاحی تقریب (کل) ہفتہ کو کراچی میں ہوگی۔ صدر مملکت ممنون حسین ایک باضابطہ تقریب میں مزار قائد پر نئے فانوس کی تبدیلی کا افتتاح کریں گے جس میں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پاکستان میں چین کے سفیر سن وی دونگ، میئر کراچی وسیم اختر کے علاوہ اعلیٰ حکومتی اور چینی سفارت خانے کے حکام شریک ہوں گے۔33 ہزار مربع فٹ پر تعمیر ہونے والے مزار قائد کےلئے1970ءمیں عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے انتہائی دیدہ زیب فانوس تحفے کے طور پر فراہم کیا گیا تھا۔ مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے قومی تاریخ و ادبی ورثہ کی وزارت کی ذمہ داری سونپے جانے کے بعد مزار قائد کے پرانے فانوس کی تبدیلی کے عمل کا آغاز کیا جو 45 سال کے دوران کراچی کے موسمی اثرات اور آلودگی کے باعث اپنی چمک کھو چکا تھا۔

Leave a Reply