اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے قوم کو آزادی کے 73 سال مکمل ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم کے پاکستان کی جانب ہمارا سفر شروع ہو چکا ہے، یہ ایسا پاکستان ہو گا جہاں تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہوں گے، قانون سب کے لئے ہو گا اور پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست بنے گا۔ جمعہ …
قائد اعظم کے پاکستان کی جانب ہمارا سفر شروع ہو چکا ہے، یہ ایسا پاکستان ہو گا جہاں تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہوں گے، قانون سب کے لئے ہو گا اور پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست بنے گا، وزیراعظم عمران خان کے یوم آزادی کے موقع پر ٹویٹس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے قوم کو آزادی کے 73 سال مکمل ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم کے پاکستان کی جانب ہمارا سفر شروع ہو چکا ہے، یہ ایسا پاکستان ہو گا جہاں تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہوں گے، قانون سب کے لئے ہو گا اور پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست بنے گا۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں قوم کو اس بات پر بھی مبارک باد دیتا ہوں کہ ماضی کی حکومتوں سے توانائی کا شعبہ جو ہمیں ورثے میں تباہ حال ملا میں بہتری لا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ طویل مذاکرات کے بعد ہم آئی پی پیز کے ساتھ ایک نیا معہادہ کیا ہے جس سے بجلی کی قیمت بھی کم ہو گی اور گردشی قرضوں کا مسئلہ بھی حل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اگلا ہدف بجلی کی تقسیم کے نظام میں اصلاحات لانا ہے۔ وزیر اعظم نے کشمیر میں بہنوں، بھائیوں کے نام پیغام میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔ بھارت کے غیر قانونی قبضے اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو کورونا وائرس کا کامیابی سے مقابلہ کرنے پر بھی مبارک باد دی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے نہ صرف سمارٹ لاک ڈاﺅن اور نقد امداد کے پروگرام کے ذریعے غریب عوام کو فاقوں سے مرنے سے بچایا بلکہ حکومت کی بہترین حکمت عملی کے باعث کورونا کے کیسوں میں بھی کمی آئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ میں قوم کو دو سال کی بھر پور جدوجہد کے بعد معشت کی صورتحال میں بہتری پر بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاﺅنٹ اور مالیاتی خسارے میں کمی آ چکی ہے۔ تعمیرات اور اس سے وابستہ شعبوں کے کھلنے سے روزگار کے مواقع بھی بڑھ رہے ہیں۔ سٹاک مارکیت اوپر جا رہی ہے۔ سیمنٹ اور کاروں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے اور برآمدات اور ٹیکس محاصل بہتر ہوئے ہیں۔ یہ چیزیں معاشی صورتحال میں بہتری کی عکاس ہیں۔








