قائد ایوان سینیٹ راجہ محمد ظفرالحق کا کشمیر کے ادارہ برائے بین الاقوامی تعلقات کے زیر اہتمام سیمینارسے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک موقف پر قائم ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیر ی عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل کیا جائےگا، بھارت نے کشمیر میں جس طرح ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اس کی …

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک موقف پر قائم ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیر ی عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل کیا جائےگا، بھارت نے کشمیر میں جس طرح ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی گزشتہ70برسوں سے پامالی کر رہا ہے اور اقوام متحدہ کا رکن ملک ہونے کے باوجود اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کر رہا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کشمیر کے ادارہ برائے بین الاقوامی تعلقات کے زیر اہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں بین الاقوامی انسانی حقوق کے دن کے حوالے سے منعقدہ سیمینارسے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر زیادہ سے زیادہ موثر انداز میں تشہیر کی جائے۔ اس کےلئے انہوں نے تجویز دی کہ ایک ایڈوائزی گروپ بنایا جائے جس میں پاکستان کے سابق سفرا عبدالباسط ، منیر اکرام و دیگر کو شامل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ایشو پر مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے یہ ایک قومی کاز ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply