قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر طارق احسن کی ملاقات

قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر طارق احسن کی ملاقات، پاکستان کے عوام اور حکومت کےلئے نیک تمناﺅں کا اظہار، پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ تشکیل دینے کی تجویز دی اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق سے پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر طارق احسن نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کرتے ہوئے پاکستان …

قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر طارق احسن کی ملاقات، پاکستان کے عوام اور حکومت کےلئے نیک تمناﺅں کا اظہار، پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ تشکیل دینے کی تجویز دی

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق سے پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر طارق احسن نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کرتے ہوئے پاکستان کے عوام اور حکومت کےلئے بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کی طرف سے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور قائد ایوان سینیٹ کو بنگلہ دیش کی معاشی و سیاسی ترقی کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔ طارق احسن نے ملاقات کے دوران سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق سے پاک۔چین اقتصادی راہداری کے حوالہ سے پاکستان کی معاشی ترقی کی تعریف کی اور کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی موثر حکمت عملی کی بدولت پاکستان شنگھائی کارپوریشن تنظیم کا ممبر بنا جس پر سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے بنگلہ دیش کے پاکستان کے ساتھ برادرانہ جذبات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں مزید بہتری لانے پر زور دیا۔ بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے بنگلہ دیشی حکومت اور عوام کی طرف سے وزیراعظم پاکستان اور پاکستانی عوام کےلئے نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ طارق احسن نے تجویز دی کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالہ سے پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ تشکیل دیا جائے۔

Leave a Reply