قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے بیان کی بھارتی میڈیا نے غلط تشریح کی، بدقسمتی سے پاکستانی میڈیا نے بھی ارادی یا غیر ارادی طور پر بھارتی خبروں کی ہی پیروی کی،ترجمان مسلم لیگ( ن )

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ( ن ) کے ترجمان نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے بیان کی بھارتی میڈیا نے غلط تشریح کی ہے بدقسمتی سے پاکستانی میڈیا نے بھی ارادی یا غیر ارادی طور پر بھارتی خبروں کی ہی پیروی کی۔مسلم لیگ ن ملک کی مقبول سیاسی جماعت ہے، نواز شریف کو قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے کسی …

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ( ن ) کے ترجمان نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے بیان کی بھارتی میڈیا نے غلط تشریح کی ہے بدقسمتی سے پاکستانی میڈیا نے بھی ارادی یا غیر ارادی طور پر بھارتی خبروں کی ہی پیروی کی۔مسلم لیگ ن ملک کی مقبول سیاسی جماعت ہے، نواز شریف کو قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ اتوار کو ترجمان کی طرف سے جاری وضاحتی پیغام می کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی پر تاریخ میں نواز شریف نے مشکل فیصلے لئے ہیں۔مئی 1998 میں انہیں مشکل فیصلوں کی بدولت پاکستان ایک ایٹمی قوت بنا، ترجمان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے انتخابی مہم میں کردار سے متعلق نواز شریف کے بیان کو بھی غلط تشریح دی جارہی ہے۔میاں شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کے منتخب صدر ہیں۔شہباز شریف پہلے سے ہی پارٹی کی انتخابی مہم میں پیش پیش ہیں، اور وہ پارٹی کے پیغام کو ملک کے کونے کونے میں پہنچا رہے ہیں، اس کئے ان کے کے کردار اور مستقبل کی ذمہ داریوں سے متعلق کوئی ابہام موجود نہیں ہے۔

مزید خبریں