دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کےلئے فنڈز کا قیام احسن اقدام ہے، ملک میں پانی کی شدید قلت کے پیش نظر آبی وسائل کی ترقی کےلئے جامع پالیسی سازی کا عمل انتہائی لازمی ہوگیا ہے، قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی کا بیان دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کےلئے ذاتی طور پر1.5 ملین روپے دینے کا اعلان اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) …
قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی کا بیان

مزید خبریں
دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کےلئے فنڈز کا قیام احسن اقدام ہے، ملک میں پانی کی شدید قلت کے پیش نظر آبی وسائل کی ترقی کےلئے جامع پالیسی سازی کا عمل انتہائی لازمی ہوگیا ہے، قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی کا بیان
دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کےلئے ذاتی طور پر1.5 ملین روپے دینے کا اعلان
اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سےدیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کےلئے فنڈز کا قیام احسن اقدام ہے جس سے نہ صرف ملک کی معیشت کے فروغ میںمدد ملے گی بلکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو درپیش پانی کی قلت سے چھٹکارا ملے گا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قائمقام صدر نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے اٹھایا گیا اقدام نہ صرف بروقت ہے بلکہ ملکی سالمیت کےلئے انتہائی ناگزیر ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ ملک میں پانی کی شدید قلت کے پیش نظر آبی وسائل کی ترقی کےلئے جامع پالیسی سازی کا عمل انتہائی لازمی ہوگیا ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈیموں کی تعمیر کےلئے جو آغاز کیا ہے وہ اس امر کو مزید پختہ کرتا ہے کہ ملک کے اعلیٰ ادارے مسئلے کی حساسیت سے بخوبی آگاہ ہیں اور اس پر قابو پانے کےلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا جس کی پہلی اینٹ چیف جسٹس آف پاکستان نے بھاشا دیامیر ڈیم اور مہمند ڈیم کےلئے فنڈز کے قیام کی صورت میں رکھ دی ہے ۔ قائمقام صدر نے دونوں ڈیموں کی تعمیر کے سلسلے میں ذاتی طور پر1.5 ملین روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں اور خاص طور پر سمندر پارپاکستانیوں سے درخواست کی کہ وہ ہمیشہ کی طرح اس قومی فریضے میں بھی بھرپور طور پر حصہ لیتے ہوئے دل کھول کر عطیات دیں۔ قائمقام صدر نے کہا کہ موسمیات تبدیلیوں اور پانی کے وسائل کی ترقی کےلئے بروقت اقدامات نہ اٹھائے جانے کے باعث ملک پانی کی قلت کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور ضروری ہے کہ ملک کے اندر واٹر ایمرجنسی نافذ کر کے ہنگامی بنیادوں پر نہ صرف حکومتی سطح پر بہتر حکمت عملی سامنے لائی جائے بلکہ عوامی سطح پر بھی لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کےلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں ۔








