قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی کی ایوان صدر میں بلوچستان اور سندھ سے تعلق رکھنے والے کان کنی سے وابستہ وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے کہاہے کہ کان کنی کی مقامی صنعت کے فروغ سے نہ صرف ملکی معیشت میں ترقی ہوگی بلکہ سندھ اور بلوچستان کے صوبوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں بھی بے پناہ معاونت حاصل ہوگی ۔انہوں ان خیالات کا اظہار ایوان صدر میں بلوچستان اور سندھ سے تعلق رکھنے والے کان کنی سے وابستہ وفد …

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے کہاہے کہ کان کنی کی مقامی صنعت کے فروغ سے نہ صرف ملکی معیشت میں ترقی ہوگی بلکہ سندھ اور بلوچستان کے صوبوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں بھی بے پناہ معاونت حاصل ہوگی ۔انہوں ان خیالات کا اظہار ایوان صدر میں بلوچستان اور سندھ سے تعلق رکھنے والے کان کنی سے وابستہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا گیا ۔ ملاقات میں سینیٹرز شبلی فراز ، مولا بخش چانڈیو ، ممبر نیپرا رحمت اللہ بلوچ اور ایف بی آر کے متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ وفد میں سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کانوں کے مالکان شامل تھے ۔ قائمقام صدر سے ملاقات کرنے والے کانوں کے مالکان میں سندھ کول مائینزکے چیئرمین میر عبدالصمد رئیسانی ، یونیورسل کول مائینز سندھ کے مالک حاجی شکیل احمد خان ، بلوچستان سے فتح شاہ عارف اور مرتضیٰ خان جوکزئی شامل تھے ۔ ملاقات کے دوران مقامی کان کنی کی صنعت کو درپیش مسائل تفصیل سے زیر بحث آئے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ملکی کوئلے کے استعمال سے حاصل ہونے والے فوائد کے علاوہ مقامی صنعت پر ٹیکسوں کے بوجھ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزید خبریں