قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی کی جانب سے مہمند ، دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کےلئے ذاتی طور پر 1.5 ملین روپے کا عطیہ

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے بھاشا دیامیر ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کےلئے فنڈز کا قیام احسن اقدام ہے جس سے نہ صرف ملک کی معیثت کے فروغ میںمدد ملے گی بلکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو درپیش پانی کی قلت کی سے چھٹکارا ملے گا, چیف جسٹس آف پاکستان …

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے بھاشا دیامیر ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کےلئے فنڈز کا قیام احسن اقدام ہے جس سے نہ صرف ملک کی معیثت کے فروغ میںمدد ملے گی بلکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو درپیش پانی کی قلت کی سے چھٹکارا ملے گا, چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے اٹھایا گیا اقدام نہ صرف بروقت ہے بلکہ ملکی سا لمیت کےلئے انتہائی ناگزیر ہے۔پیرکویہاں جاری بیان کے مطابق محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ ملک میں پانی کی شدید قلت کے پیش نظر آبی وسائل کی ترقی کےلئے جامع پالیسی سازی کا عمل انتہائی لازمی ہوگیا ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈیموں کی تعمیر کےلئے جو آغاز کیا ہے وہ اس امر کو مزید پختہ کرتا ہے کہ ملک کے اعلیٰ ادارے مسئلے کی حساسیت سے بخوبی آگاہ ہیں اور اس پر قابو پانے کےلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا جس کی پہلی اینٹ چیف جسٹس آف پاکستان نے بھاشا دیامیر ڈیم اور مہمند ڈیم کےلئے فنڈز کے قیام کی صورت میں رکھ دی ہے ۔ قائمقام صدر نے دونوں ڈیموں کی تعمیر کے سلسلے میں ذاتی طور پر1.5 ملین روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں اور خاص طور پر سمندر پارپاکستانیوں سے درخواست کی کہ وہ ہمیشہ کی طرح اس قومی فریضے میں بھی بھرپور طور پر حصہ لیتے ہوئے دل کھول کر عطیات دیں ۔قائمقام صدر نے کہا کہ موسمیات تبدیلیوں اور پانی کے وسائل کی ترقی کےلئے بروقت اقدامات نہ اٹھائے جانے کے باعث ملک پانی کی قلت کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور ضروری ہے کہ ملک کے اندر واٹر ایمرجنسی نافذ کر کے ہنگامی بنیادوں پر نہ صرف حکومتی سطح پر بہتر حکمت عملی سامنے لائی جائے بلکہ عوامی سطح پر بھی لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کےلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں ۔

مزید خبریں