قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے اور ایک دوسرے کی مدد کا جذبہ پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔ بدھ کو پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ مبارک مہینہ جودرس دیتا ہے اس …

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے اور ایک دوسرے کی مدد کا جذبہ پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔ بدھ کو پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ مبارک مہینہ جودرس دیتا ہے اس کی بنیاد پر ہم پورے ملک کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں اور آپس کے مسائل کو بھائی چارے کو فروغ دے کر حل کیا جا سکتا ہے ۔ قائمقام صدر نے کہا کہ ملک کو آج جو مسائل درپیش ہیں ان کا واحد حل اتفاق ویگانگت کی فضا کو پروان چڑھانے میں ہے اور ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملکی مفاد کی خاطر قومی یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے قوم کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کی برکات سے ملک میں ترقی و خوشحالی کےلئے مل جل کر کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔