قائمہ کمیٹی برائے محکمہ کان کنی و معدنی ترقی کا اجلاس چیئرمین غلام دستگیر بادینی کی زیر صدارت منعقد ہوا
قائمہ کمیٹی برائے کان کنی ومعدنی ترقی کااجلاس،بلوچستان مائنز اینڈ منرلز سیفٹی بل پر غور
کوئٹہ۔ 21 اپریل (اے پی پی):قائمہ کمیٹی برائے محکمہ کان کنی و معدنی ترقی کا اجلاس چیئرمین غلام دستگیر بادینی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین زابد علی ریکی، فضل قادر مندوخیل اور خیر جان بلوچ شریک ہوئے، جبکہ اجلاس میں سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، اسپیشل سیکرٹری اسمبلی عبدالرحمن، محکمہ مائنز اینڈ منرلز کے افسران اور محکمہ قانون کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں بلوچستان مائنز اینڈ منرلز سیفٹی بل 2026 کو زیر غور لایا گیا، جس کا مقصد صوبے میں معدنیات کے شعبے میں حفاظتی معیار کو مزید مضبوط بنانا، تاکہ ایک جامع اور مثر قانون سازی کو حتمی شکل دی جا سکے جو کان کنی کے شعبے میں شفافیت، لیبرز کی حفاظت اور بہتر گورننس کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہو۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بل پر مزید غور و خوض کے لیے آئندہ ایک اور اجلاس منعقد کیا جائے گا تاکہ تمام تکنیکی، قانونی اور انتظامی پہلوں کا دوبارہ جائزہ لیا جا سکے۔









