اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) قائم مقام سپیکر قاسم خان سوری نے لورالائی بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں بے گناہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے دہشت گردی کے واقع کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت …
قائم مقام سپیکر قاسم خان سوری کی لورالائی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) قائم مقام سپیکر قاسم خان سوری نے لورالائی بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں بے گناہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے دہشت گردی کے واقع کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گرد بلوچستان کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ۔ اس کوشش میں کبھی وہ کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ پوری فوج کے حوصلے دہشت گردی کے خلاف بلند ہیں۔ قائم مقام سپیکر نے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کے ورثاءسے تعزیت اور شہداءکے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔








