محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بدھ کی رات اور17 ستمبر کوموسلادھار بارشوں کے باعث لاہور،اوکاڑہ،قصور،سرگودھا، فیصل آباد ، ملتان، ساہیوال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اسلام آباد/راولپنڈی،پشاور،نوشہرہ، مردان اور صوابی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کااندیشہ ہے، دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد ، راولپنڈی اور ڈی جی خان کے مقامی ندی /برسا تی نالوں میں موسلا …
موسلادھار بارشوں کے باعث کئی علاقے زیر آب آنے کااندیشہ ہے، محکمہ موسمیات کا انتباہ
اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بدھ کی رات اور17 ستمبر کوموسلادھار بارشوں کے باعث لاہور،اوکاڑہ،قصور،سرگودھا، فیصل آباد ، ملتان، ساہیوال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اسلام آباد/راولپنڈی،پشاور،نوشہرہ، مردان اور صوابی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کااندیشہ ہے، دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد ، راولپنڈی اور ڈی جی خان کے مقامی ندی /برسا تی نالوں میں موسلا دھار بارش کے باعث طغیانی کا بھی خدشہ ہے،خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،موسلادھار بارش ،ژالہ باری، آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے جبکہ بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں بھی وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونحوا ، گلگت بلتستان، کشمیر میں بیشتر مقامات ،شمالی مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کہیں کہیں موسلادھار بارش /ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔(کل )جمعرات کوپنجاب، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد، خیبر پختونحوا ، کشمیراورشمالی مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
ملک کے دیگر جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہا۔ جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں ڈیرہ غازی خان 19، کوٹ ادو 02، فیصل آباد 01، خیبر پختونخوا میں کالام 12، مالم جبہ، دیر (بالائی) 02، دروش، پٹن 01، بلوچستان میں بارکھان 03، خضدار 01، گلگت بلتستان میں گوپس جبکہ ہنزہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی ،تربت43،دالبندین ، لسبیلہ اور بہاولنگر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








