چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے رابرٹ بریٹ ویلیکووچ کی سربراہی میں امریکی کمپنی ’’پاور اس‘‘ کے وفد کی ملاقات

چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے رابرٹ بریٹ ویلیکووچ کی سربراہی میں دفاعی اور اہم بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں مہارت رکھنے والی امریکی کمپنی ’’پاور اس‘‘ کے وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی ٹیکنالوجی کے ابھرتے ہوئے رجحانات اور دفاعی خریداری، پیداوار اور استعداد کار میں اضافے کے لیے تعاون کی راہوں پر تبادلہ خیال …

راولپنڈی۔16ستمبر (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے رابرٹ بریٹ ویلیکووچ کی سربراہی میں دفاعی اور اہم بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں مہارت رکھنے والی امریکی کمپنی ’’پاور اس‘‘ کے وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی ٹیکنالوجی کے ابھرتے ہوئے رجحانات اور دفاعی خریداری، پیداوار اور استعداد کار میں اضافے کے لیے تعاون کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اہم ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ۔ملاقات میں چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے قومی سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے میں تکنیکی جدت اور جدید حل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں روابط اور تعاون کو مزید وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔