چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیمِ حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ جمعۃ المبارک کو مکہ المکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوششوں اور مملکت سعودی عرب میں مقدس مقامات پر حملے کی کوشش کے خلاف ملک بھر میں ’’یومِ مذمت‘‘ کے طور پر منایا جائے گا۔
مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوششوں کے خلاف جمعۃ المبارک ’’یومِ مذمت‘‘ کے طور پر منایا جائے گا، طاہر اشرفی

مزید خبریں
اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیمِ حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ جمعۃ المبارک کو مکہ المکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوششوں اور مملکت سعودی عرب میں مقدس مقامات پر حملے کی کوشش کے خلاف ملک بھر میں ’’یومِ مذمت‘‘ کے طور پر منایا جائے گا۔
بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے تمام مکاتبِ فکر کے علماء، مذہبی رہنماؤں، خطباء اور ائمہ سے اپیل کی کہ وہ خطباتِ جمعہ میں ان حملوں کی مذمت کریں اور حرمین شریفین کی حرمت، سلامتی اور تحفظ کے حوالے سے امتِ مسلمہ کے متفقہ مؤقف کو اجاگر کریں۔انہوں نے کہا کہ مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ مسلمانوں کے ایمان و عقیدے کا مرکز ہیں جبکہ ارضِ حرمین شریفین پوری امتِ مسلمہ کے لئے ریڈ لائن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ارب مسلمان سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ حرمین شریفین کی حرمت، سلامتی اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔پریس کانفرنس میں مولانا ذوالفقار احمد، مولانا زاہد منصور، مولانا قاسم قاسمی، مولانا ابوبکر صابری، مولانا افضل شاہ، مولانا عبدالغفار اور دیگر علماء و مذہبی رہنما بھی موجود تھے۔







