قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمن نظامانی کی ملاقات، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور پاکستان کے امن و استحکام سے متعلق امور پر بریفنگ

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمن نظامانی کی ملاقات، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور پاکستان کے امن و استحکام سے متعلق امور پر بریفنگ

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ایوان صدر میں پاکستان کے افغانستان میں تعینات سفیر عبید الرحمن نظامانی نے ملاقات کی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال بالخصوص پاکستان کے امن و استحکام سے متعلق امور پر بریفنگ دی ۔ایک علیحدہ ملاقات میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے ورلڈ چیئرمین اور سفیر اعلیٰ ڈاکٹر محمد شاہد امین خان نے بھی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور انہیں ’’شہید بینظیر بھٹو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘‘ پیش کیا۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ایک اور ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی ملتان کے سٹی صدر ملک نسیم لبر نے قائم مقام صدر سے ملاقات کی اور انہیں ملتان اور جنوبی پنجاب کے سیاسی امور سے متعلق آگاہ کیا۔نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین علی سید نے بھی یوسف رضا گیلانی سے رسمی ملاقات کی اور انہیں کمپنی کی کارکردگی، مجموعی پیش رفت اور اہم اقدامات سے آگاہ کیا۔پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی خیبرپختونخوا چیپٹر کے چیئرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرزند علی وزیرنے ملاقات میں خیبرپختونخوا کی مجموعی امن و امان کی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو کی۔