قائم مقام وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل کا خبر رساں اداروں کے مابین اشتراک کار کے فروغ کیلئے ”پاکستان کا میڈیا: مواقع اور چیلنجز“ کے عنوان سے 2 روزہ ”انٹرنیشنل کانفرنس آف نیوز ایجنسیز“ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) قائم مقام وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت 100سے زائد ٹی وی چینلز ‘20سے زائد ریڈیو سٹیشنز ‘2ہزار سے زائد اخبارات اور جرائد ہیں جو کہ عوام میں شعور اجاگر کرنے میں اہم کر دار ادا کررہے ہیں ‘پاکستان کے آئین کے مطابق اظہار رائے کی مکمل آزادی اور اطلاعات تک مکمل رسائی …

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) قائم مقام وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت 100سے زائد ٹی وی چینلز ‘20سے زائد ریڈیو سٹیشنز ‘2ہزار سے زائد اخبارات اور جرائد ہیں جو کہ عوام میں شعور اجاگر کرنے میں اہم کر دار ادا کررہے ہیں ‘پاکستان کے آئین کے مطابق اظہار رائے کی مکمل آزادی اور اطلاعات تک مکمل رسائی ہے ‘ پاکستانی میڈیا ساﺅتھ ایشیاءمین فعال میڈیا کے طور پر خدمات سرانجام دے رہا ہے ‘ پاکستان کی پریمیئر نیوز ایجنسی نے بین الاقوامی نیوز ایجنسز کانفرنس کے ذریعے مختلف ممالک کے میڈیا ہاﺅسز کے نمائندوں اور پاکستانی صحافیوں کو میڈیاکو درپیش چیلینجز حوالے سے تبادلہ خیال کا موقع فراہم کیا ہے۔ وہ خبر رساں اداروں کے مابین اشتراک کار کے فروغ کیلئے ”پاکستان کا میڈیا: مواقع اور چیلنجز“ کے عنوان سے 2 روزہ ”انٹرنیشنل کانفرنس آف نیوز ایجنسیز“ (آئی سی این اے)سے خطاب کر رہے تھے ۔کانفرنس کا افتتاح وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کیا ۔قومی سلامتی کے مشیر لیٹفیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ایم ڈی اے پی پی مسعود احمد ملک ‘وزارت اطلاعات و نشریات اور اے پی پی کے حکام بھی موجود تھے ۔آئی سی این اے میں چین، انڈونیشیا، آذربائیجان، ایران، رومانیہ، اومان، بلغاریہ، ترکی، مصر، قزاخستان، لبنان، سوڈان، تیونس، سعودی عرب اور شام سمیت 18 ممالک سے 22 مندوبین شریک ہیں ۔

مزید خبریں