اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):سینیٹ کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس کی صدارت قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کی۔ اجلاس میں سینیٹ کے 358 ویں اجلاس کے دوران انجام دیے جانے والے قانون سازی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ سیشن میں قانون سازی کے علاوہ اہم قومی اور بین …
قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):سینیٹ کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس کی صدارت قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کی۔ اجلاس میں سینیٹ کے 358 ویں اجلاس کے دوران انجام دیے جانے والے قانون سازی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ سیشن میں قانون سازی کے علاوہ اہم قومی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی تفصیلی بحث کی جائے گی۔
بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے اس بات کا بھی فیصلہ کیا کہ سینیٹ کا موجودہ اجلاس 13 فروری 2026 تک جاری رہنے کا امکان ہے۔اجلاس میں قائد حزبِ اختلاف سینیٹ راجا ناصر عباس، سینیٹر رانا ثناء اللہ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر منظور احمد، سینیٹر عطاالرحمٰن، سینیٹر جان محمد، سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان، سینیٹر کامل علی آغا، سینیٹر عامر ولی الدین چشتی، وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور قائم مقام سیکرٹری سینیٹ حفیظ اللہ شیخ نے شرکت کی۔سیکرٹری سینیٹ نے کمیٹی کو موجودہ اجلاس کے دوران پیش کیے جانے والے قانون سازی کے ایجنڈے اور دیگر پارلیمانی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔







