قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی ترلائی خودکش دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سیدال خان ناصر نے کہا کہ یہ دہشت گرد دنیا کے کسی بھی حصے سے تعلق رکھتے ہوں، ریاست پاکستان انہیں کسی صورت …

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سیدال خان ناصر نے کہا کہ یہ دہشت گرد دنیا کے کسی بھی حصے سے تعلق رکھتے ہوں، ریاست پاکستان انہیں کسی صورت برداشت نہیں کرے گی، یہ عناصر انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اور ان کا واحد مقصد ملک میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی عزم کے تحت پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے کے لیے بھرپور اور موثر آپریشنز کر رہے ہیں جن میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔