اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی سربراہی میں آل پاکستان کلرک ایسوسی کے نمائندوں سے ہونے والے مذاکرات کامیاب ہونے پرآل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن نےاحتجاج مو¿خر کرنے کا اعلان کیا ہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سے مذاکرات پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوئے۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد …
قاسم خان سوری کےآل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سے مذاکرات کامیاب، احتجاج موخر

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی سربراہی میں آل پاکستان کلرک ایسوسی کے نمائندوں سے ہونے والے مذاکرات کامیاب ہونے پرآل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن نےاحتجاج مو¿خر کرنے کا اعلان کیا ہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سے مذاکرات پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوئے۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اور ایڈیشنل سیکرٹری فنانس بھی موجود تھے۔ ملاقات میں آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات پیش کیے، آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن نے پینشن، ریٹائرمنٹ پر ملازمیں کی گریجویٹی سالانہ انکریمنٹ ختم کرنے اور سرکاری ملازمین کی عمر کی حد 55سال تک مقرر کرنے سے متعلق اپنے خدشات سے ڈپٹی اسپیکر کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پینشن، گریجویٹی، سالانہ انکریمنٹ ختم کرنے اور 55سال تک عمر کی حد مقرر کرنے سے متعلق کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔احتجاجی شرکائ نےمذاکرات میں ہونے والی پیشرفت پر احتجاج مو¿خر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے دیگر مطالبات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ کمیٹی پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کرے گی۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ سرکاری ملازمین حکومتی ڈھانچے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجوں سے نکالنے میں سرکاری ملازمین، عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر کردار ادا کریں گے۔








