قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور معاونت سے اہم ترین کوہلو سے پنجاب قومی شاہراہ منصوبہ تکمیل کے قریب

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور معاونت سے اہم ترین کوہلو سے پنجاب قومی شاہراہ منصوبہ تکمیل کے قریب ہے۔ این ایچ اے کے زیراہتمام کوہلو ٹو پنجاب قومی شاہراہ پرجاری بلیک ٹاپ کا کام مکمل جبکہ پلوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور معاونت سے اہم ترین کوہلو سے پنجاب قومی شاہراہ منصوبہ تکمیل کے قریب ہے۔ این ایچ اے کے زیراہتمام کوہلو ٹو پنجاب قومی شاہراہ پرجاری بلیک ٹاپ کا کام مکمل جبکہ پلوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ پنجاب سے ملانے والی اہم ترین شاہراہ سے طلبہ اور مریضوں سمیت بلوچستان کےعام عوام بھی مستفید ہوں گے۔بلوچستان کے شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت سے کوہلو ٹو پنجاب شاہراہ کی تعمیر کو بڑی سہولت قرار دیا ہے۔ بلوچستان کے عوام نے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کے احسن اقدام کو بھر پور انداز میں سراہا ہے۔بلوچستان کے عوام کا کہنا ہے کہ کوہلو شاہراہ بہت ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اورعوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا لیکن آج یہ مشکل حل ہو چکی ہے ،یہ قومی شاہراہ پنجاب جانے والے طلبہ ،مریضوں سمیت تجارت کیلئے بھی ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 36 کلومیٹرکی یہ قومی شاہراہ مکمل ہو چکی ہے جبکہ پلوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ شہریوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت سے بننے والی شاہراہ سے کوہلو، بارکھان اور پنجاب کے درمیان سفری دورانیہ کم ہوگا۔

مزید خبریں