قبائلی علاقوں کے عوام وزیراعظم عمران خان کے دل کے بہت قریب ہیں جو وہاں جلد ترقیاتی منصوبے چاہتے ہیں , وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فرازکی پی ٹی وی سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں ( سابقہ فاٹا )کے عوام وزیراعظم عمران خان کے دل کے بہت قریب ہیں جو وہاں جلد ترقیاتی منصوبے چاہتے ہیں۔ پیر کو پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں خیبر پختونخوا …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں ( سابقہ فاٹا )کے عوام وزیراعظم عمران خان کے دل کے بہت قریب ہیں جو وہاں جلد ترقیاتی منصوبے چاہتے ہیں۔ پیر کو پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں خیبر پختونخوا میں ضم کئے گئے قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے 2018 میں طے پانے والے معاہدہ کے تحت فنڈز کا اپنا حصہ پہلے ہی جاری کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں جنہیں سراہا جانا چاہیے۔ سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ اجلاس میں وزیر خزانہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو صوبوں کے ساتھ رابطہ کرکے ان علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ آنے والے مالی سال میں یہ سارے منصوبے شروع ہوجائیں گے۔