قاہرہ۔ 12 دسمبر (اے پی پی)مصرکے علاقے غیزہ کے قریب سے فرعون رعمسیس ثانی کے مجسمے کا گلابی گرینائیٹ سے تیار کردہ ایک نایاب حصہ دریافت ہوا ہے ۔مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصر کی وزارت نوادرات کے ترجمان نے بتایا کہ مجسمے کے سر، چہرے اور کندھوں پر مشتمل اوپری حصہ کی دریافت قاہرہ سے تقریبا 30 کلومیٹر جنوب میں قدیم شہر میمفس کے قریب نجی زمین پرکھدائی …
قدیم مصری فرعون رعمسیس ثانی کے مجسمے کا نایاب حصہ برآمد

مزید خبریں
قاہرہ۔ 12 دسمبر (اے پی پی)مصرکے علاقے غیزہ کے قریب سے فرعون رعمسیس ثانی کے مجسمے کا گلابی گرینائیٹ سے تیار کردہ ایک نایاب حصہ دریافت ہوا ہے ۔مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصر کی وزارت نوادرات کے ترجمان نے بتایا کہ مجسمے کے سر، چہرے اور کندھوں پر مشتمل اوپری حصہ کی دریافت قاہرہ سے تقریبا 30 کلومیٹر جنوب میں قدیم شہر میمفس کے قریب نجی زمین پرکھدائی کے دوران ہوئی۔ رعمسیس ثانی 1301ـ1236 قبل مسیح کے مشہور ترین فرعونوں کے 19 ویں خاندان میں سے ایک ہے ۔







