قرآن کا سب سے بڑا سنگ مر مر ماڈل مکہ میں نصب کیا جائے گا

مکہ ۔ 04 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب میں قرآن پاک کا سب سے بڑا سنگ مر مر کا ماڈل نصب کیا جائیگا، یہ 36 میٹر اونچا ہے۔ سنگ مر مر کے پانچ میناروں میں قرآن پاک کی آیات کندہ ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق قرآن پاک کا سب سے بڑا عالمی ماڈل الحمراء کے قریب تیسرے سرکلر روڈ سے متصل جدہ مکہ شاہراہ کے چوراہے پر نصب کرنے کا …

مکہ ۔ 04 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب میں قرآن پاک کا سب سے بڑا سنگ مر مر کا ماڈل نصب کیا جائیگا، یہ 36 میٹر اونچا ہے۔ سنگ مر مر کے پانچ میناروں میں قرآن پاک کی آیات کندہ ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق قرآن پاک کا سب سے بڑا عالمی ماڈل الحمراء کے قریب تیسرے سرکلر روڈ سے متصل جدہ مکہ شاہراہ کے چوراہے پر نصب کرنے کا قوی امکان ہے۔ اس منصوبے پر عمل درآمد آئندہ دو ماہ کے اندر شروع کر دیا جائے گا۔ کنکریٹ کے 5 ستونوں میں ٹائلزلگائے جائیں گے 12ماہ تک ماڈل کی تنصیب کا مرحلہ مکمل ہوگا ا ور یہ دور دور سے نظر آئے گا۔قرآن پاک کا یہ ماڈل سنگ مر مرکے پانچ ستونوں کا مجموعہ ہے۔ ہر ایک کا رقبہ 2X2میٹر ہے۔ کنکریٹ کا اسٹینڈ بنانے پر اس کی اونچائی 36 میٹر ہوجائے گی۔ اس کی چوڑائی24 میٹر ہے۔اسے لفظ الجلالہ کی شکل پر بنایا گیا ہے۔ الجلالہ اللہ کے ناموں میں سے ایک ہے۔