قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت میں آن لائن ادائیگی کا رجحان

رواں سال عید الاضحی ٰکے موقع پر مویشی منڈیوں میں نمایاں تبدیلی آرہی ہے کیونکہ موبائل والیٹس، بینکنگ ایپس اور کیو آر کوڈ ز کے ذریعہ مویشیوں اور خدمات کے روزمرہ لین دین کے رجحانات میں اضافہ ہوا ہے جس سے تیز تر اور محفوظ تجارت کو یقینی بنا نے میں مدد ملی ہے۔

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):رواں سال عید الاضحی ٰکے موقع پر مویشی منڈیوں میں نمایاں تبدیلی آرہی ہے کیونکہ موبائل والیٹس، بینکنگ ایپس اور کیو آر کوڈ ز کے ذریعہ مویشیوں اور خدمات کے روزمرہ لین دین کے رجحانات میں اضافہ ہوا ہے جس سے تیز تر اور محفوظ تجارت کو یقینی بنا نے میں مدد ملی ہے۔ بہت سے خریداروں اور بیوپاریوں کے رش سے بھری مویشی منڈیوں کی میڈیا فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ نقد لین دین کی پرانی روایت کی بجائے آن لائن لین دین میں تیزی سے دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے کیونکہ بڑی مقدار میں کیش کا لے جانا کئی مسائل کا سبب بنتا ہے۔ رواں سال کیش لیس ادائیگیوں کے رجحان میں نمایاں تبدیلی ہوئی ہے، مویشیوں کی تجارت میں اربوں روپے ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے ادا اور وصول کئے جا رہے ہیں جس سے قربانی کے سیزن کے دوران مالیاتی ٹیکنالوجی کے استعمال میں واضح تیزی آئی ہے کیونکہ یہ رجحان بڑھ رہا ہے اور خریداروں اور فروخت کنندگان دونوں کے لیے محفوظ اور آسان ثابت ہو رہا ہے۔اسلام آباد مویشی منڈی میں ایک بزرگ نے بھی اس بڑھتے ہوئے رجحان کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلے بڑی مقدار میں نقدی لے کر جانا اور ہینڈل کرنا مشکل اور وقت طلب تھا لیکن اب یہ عمل ڈیجیٹل ادائیگی کے اختیارات کے ساتھ بہت آسان ہو گیا ہے۔اسلام آباد سے لے کر لاہور تک مویشی منڈیوں میں خریدار اور تاجر اب موبائل پر مبنی ادائیگیوں کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں کیونکہ ڈیجیٹل سسٹم بڑے شہروں میں فروغ پا رہا ہے جس سے تیز تر اور زیادہ منظم لین دین ممکن ہو رہا ہے جو کہ تمام شرکاء کے لیے خرید و فروخت کو زیادہ موثر بناتے ہوئے بڑی رقم لے جانے کے خطرات کو کم کرتا ہے۔پنجاب مویشی منڈی کے ترجمان اسد شیخ کے مطابق صرف 15 دنوں کے اندر ایک ارب روپے سے زائد مالیت کا ٓن لائن لین دین کیا گیا ہے جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ڈیجیٹل تجارت تیزی سے متعارف ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رجحان نہ صرف آسان اور محفوظ ہے بلکہ بینکوں کی موجودگی اور مویشی منڈیوں میں آن لائن لین دین کے لیے مخصوص اسٹالز کی بھی بھرپور حمایت کرتا ہے۔دوسری جانب قربانی کے جانوروں کے خریداروں نے بھی اس تبدیلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگی کے اختیارات نے پورے عمل کو زیادہ آسان اور محفوظ بنا دیا ہے

مزید خبریں