اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) قطر امیری نیول فورسزکے سربراہ اسٹاف میجر جنرل(سی) عبداللہ بن حسن ال سلیطی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے قطر امیری نیول فورسز کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مہمان کو سلامی پیش کی۔ سلامی …
قطر امیری نیول فورسزکے سربراہ اسٹاف کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) قطر امیری نیول فورسزکے سربراہ اسٹاف میجر جنرل(سی) عبداللہ بن حسن ال سلیطی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے قطر امیری نیول فورسز کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مہمان کو سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعد مہمان کا چیفس آف اسٹاف اور نیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔ پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُموربشمول دو طرفہ بحری اشتراک اور خطے کی میری ٹائم سکیورٹی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول کے ذریعے میری ٹائم سیکورٹی اوربحری امن کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ سربراہ پاک بحریہ نے کثیرالملکی میری ٹائم مشق ©©”امن19“ میںقطر امیری نیول فورسزکی بھر پور شرکت پر قطر امیری نیول فورسز کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔ قطر امیری نیول فورسز کے سربراہ نے خطے کی مشترکہ میری ٹائم سیکورٹی کے قیام میں پاک بحریہ کے عزم و کردار اورکثیرالملکی میری ٹائم مشق ”امن 19“ کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔ دورہ نیول ہیڈ کوارٹرز کے دوران مہمان کو ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ قطر امیری نیول فورسز کے سربراہ کا یہ دورہ دونوں ممالک میں بالعموم اور بحری افواج کے درمیان بالخصوص باہمی تعلقات میںمزید استحکام کا باعث بنے گا۔








