قطر میں جاسوسی کرنے پر بھارتی نیوی کے 8 سابق افسران کو سزائے موت سنا دی گئی

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):قطر کی ایک عدالت نے بھارتی نیوی کے 8 سابق افسران کوآبدوز پروگرام پر جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق بھارتی بحریہ کے یہ آٹھ سابق افسران اسرائیل کے لئے جاسوسی کے الزامات پر اکتوبر2022 سے قطر میں حراست میں ہیں ۔ سزائے مو ت پانے والوں میں کیپٹن نوتیج سنگھ گل، کیپٹن سوربھ وششت، کمانڈر پورینیندو تیواری، کیپٹن …

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):قطر کی ایک عدالت نے بھارتی نیوی کے 8 سابق افسران کوآبدوز پروگرام پر جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق بھارتی بحریہ کے یہ آٹھ سابق افسران اسرائیل کے لئے جاسوسی کے الزامات پر اکتوبر2022 سے قطر میں حراست میں ہیں ۔ سزائے مو ت پانے والوں میں کیپٹن نوتیج سنگھ گل، کیپٹن سوربھ وششت، کمانڈر پورینیندو تیواری، کیپٹن بیرندر کمار ورما، کمانڈر سوگناکر پاکالا، کمانڈر سنجیو گپتا، کمانڈر امیت ناگپال اور سیلر راگش شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ریٹائرڈ بھارتی نیوی افسران قطر میں الظاہرہ گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز میں ملازمت کر رہے تھے۔یہ ایک پرائیویٹ کمپنی ہے جو قطر کی دفاعی اور سیکورٹی ایجنسیوں کو تربیت اور دیگر مختلف سروسز فراہم کرتی ہے۔الجزیرہ کے مطابق کمپنی کو مئی 2023 میں بند کردیا گیا ۔ کمپنی میں 75 کے قریب بھارتی شہری کام کررہے تھے جن میں زیادہ تر بھارت کے سابق نیوی اہلکار شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کو سابق نیوی افسران تک قونصلر رسائی دی گئی اور ان کی رہائی کےلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔بھارتی شہریوں کا پہلا ٹرائل مارچ میں ہوا تھا۔زیر حراست افسران میں سے ایک کی بہن میتو بھارگوا نے اپنے بھائی کو واپس لانے کے لیے بھارتی حکومت سے مدد مانگی ہے۔