دوحہ ۔14مارچ (اے پی پی):قطر نے ایک لمبے تعطل کے بعد شام کے لیے گیس کی فراہمی بحال کر دی ہے۔العربیہ کے مطابق گیس کی بحالی کا یہ سلسلہ اردن کے راستے سے ہوا ہے۔قطر کی طرف سے یہ گیس فراہمی کا سلسلہ دوبارہ سے اردن کے ذریعے کیا گیا ہے۔ قطری میڈیا کے مطابق گیس کی فراہمی شام کے لیے بحال کرنے کا یہ فیصلہ جمعرات کے روز کیا …
قطر نے اردن کے راستے شام کے لیے گیس کی فراہمی بحال کر دی

مزید خبریں
دوحہ ۔14مارچ (اے پی پی):قطر نے ایک لمبے تعطل کے بعد شام کے لیے گیس کی فراہمی بحال کر دی ہے۔العربیہ کے مطابق گیس کی بحالی کا یہ سلسلہ اردن کے راستے سے ہوا ہے۔قطر کی طرف سے یہ گیس فراہمی کا سلسلہ دوبارہ سے اردن کے ذریعے کیا گیا ہے۔
قطری میڈیا کے مطابق گیس کی فراہمی شام کے لیے بحال کرنے کا یہ فیصلہ جمعرات کے روز کیا گیا ہے۔ تاکہ دمشق کی نئی عبوری حکومت کو جاری پابندیوں اور معاشی بد حالی کے ماحول میں کچھ ریلیف مل سکے۔ گیس کی فراہمی جمعرات کے روز ہاشمی مملکت اردن کی مدد سے بحال کی گئی ہے۔ قطر کی طرف سے یہ اقدام شام میں بجلی کی بحالی ممکن بنانے کے لیے لیا گیا ہے۔ تاکہ بجلی کی پیداواری قلت ختم کی جا سکے۔
واضح رہے شامی حکام نے 8 دسمبر کو بشارالاسد حکومت کا خاتمہ کیا تھا۔ عبوری شامی حکومت 14 سال تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کے بعد معاشی حالات کی بہتری کے لیے کوشاں ہے۔قطر فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ قطری گیس کی مدد سے ہر روز 400 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ممکن ہو گی۔
مزید یہ کہ بتدریج دیرعلی کے شامی پاور سٹیشن کی اپنی پیداوار بڑھائے گا۔ یہ بجلی دارالحکومت دمشق، سویدا، درائء قنیطرہ، حمص، طرطوس، لطاکیہ، حلب اور دیر الزور کے علاقوں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔







