قطر کے سابق امیر، شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی، 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔امیری دیوان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 1995 سے 2013 تک قطر کے امیر رہے۔ 2013 میں انہوں نے رضاکارانہ طور پر اقتدار اپنے چوتھے صاحبزادے، موجودہ امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، کے حوالے کر دیا تھا۔
قطر کے سابق امیر، شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی انتقال کرگئے

مزید خبریں
دوحہ۔12جولائی (اے پی پی):قطر کے سابق امیر، شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی، 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔امیری دیوان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 1995 سے 2013 تک قطر کے امیر رہے۔ 2013 میں انہوں نے رضاکارانہ طور پر اقتدار اپنے چوتھے صاحبزادے، موجودہ امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، کے حوالے کر دیا تھا۔
ان کے 18 سالہ دورِ حکومت میں قطر نے کئی اہم بین الاقوامی کامیابیاں حاصل کیں، جن میں 2006 کے ایشیائی کھیلوں کی میزبانی، 2012 کی اقوام متحدہ موسمیاتی تبدیلی کانفرنس، دوحہ معاہدہ، فتح اور حماس کے درمیان دوحہ معاہدہ، اور 2022 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرنا شامل ہیں۔








