قطر کے وزیرِاعظم کی ایرانی وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ

دوحہ ۔5مارچ (اے پی پی):قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن نے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس دوران حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ عرب نیوز نے قطر کی وزارتِ خارجہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ وزیر اعظم شیخ محمد نے گفتگو کے دوران ایرانی حملے فوری طور پر روکنے پر زور دیا۔ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن نے کہا …

دوحہ ۔5مارچ (اے پی پی):قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن نے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس دوران حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

عرب نیوز نے قطر کی وزارتِ خارجہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ وزیر اعظم شیخ محمد نے گفتگو کے دوران ایرانی حملے فوری طور پر روکنے پر زور دیا۔

شیخ محمد بن عبدالرحمٰن نے کہا کہ ایران نے قطر کے اندر شہری اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔تاہم عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایرانی میزائل حملے امریکی مفادات پر مرکوز تھے ان میں قطر کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔