کوئٹہ۔ 17 فروری (اے پی پی):چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ شعیب جان زہری ڈویژنل فاریسٹ آفیسر علی اکبر بنگلزئی رینج فاریسٹ آفیسر قلات حبیب اللہ لہڑی ایس ڈی او وائلڈ لائف قلات شیر محمدڈپٹی رینجر نزیراحمد بابو یوسف اور میڈیاورکرز نے مشترکہ طور پر درخت لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر علی اکبر بنگلزئی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کی …
قلات کو سرسبز و شاداب بنانے کے عزم کے ساتھ محکمہ جنگلات نے شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا ،چیئرمین میونسپل کمیٹی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 17 فروری (اے پی پی):چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ شعیب جان زہری ڈویژنل فاریسٹ آفیسر علی اکبر بنگلزئی رینج فاریسٹ آفیسر قلات حبیب اللہ لہڑی ایس ڈی او وائلڈ لائف قلات شیر محمدڈپٹی رینجر نزیراحمد بابو یوسف اور میڈیاورکرز نے مشترکہ طور پر درخت لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر علی اکبر بنگلزئی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اس مہم میں محکمہ جنگلات کی نرسریوں سے پودے فراہم کیے جارہے ہیں اور کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائےجائیں ۔
انہوں نے بتایا کہ یہ پودے مختلف سرکاری دفاتر،شاہراہوں اور عوامی مقامات پر لگائے جائیں گے، جبکہ زمینداروں اور شہریوں میں بھی تقسیم کیے جائیں گے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ افتتاحی تقریب کےموقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پودے لگانے کےساتھ ساتھ ان کی حفاظت اور آبیاری پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ضلعی سطح پر گرین بیلٹ میں اضافہ ہو سکے۔شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب کےموقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میر شعیب جان زہری نے کہا کہ محکمہ جنگلات کےذمہ داران کوچاہیے کہ وہ اپنی کارکردگی مزیدبہتر بنائیں محکمہ جنگلات کی جانب سے شجر کاری مہم خوش آئند اقدام ہے،اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی ہر ممکن تعاون فراہم کرےگی۔








