قومیں آزمائش میں صبر، بچت اور کفایت شعاری کے ذریعے مشکلات کا مقابلہ کرتی ہیں، وفاقی وزیرڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ‏مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران۔اسرائیل تنازع کے اثرات پوری دنیا کی معیشت پر پڑ رہے ہیں ، پاکستان بھی اس عالمی صورتحال سے متاثر ہو رہا ہے، خطے سے آنے والے تیل پر انحصار کے باعث عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کا براہِ راست اثر یہاں بھی محسوس کیا جا رہا ہے۔ہفتہ …

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ‏مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران۔اسرائیل تنازع کے اثرات پوری دنیا کی معیشت پر پڑ رہے ہیں ، پاکستان بھی اس عالمی صورتحال سے متاثر ہو رہا ہے، خطے سے آنے والے تیل پر انحصار کے باعث عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کا براہِ راست اثر یہاں بھی محسوس کیا جا رہا ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ ایکس ‘‘پر اپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے حالات میں حکومت کو بعض مشکل اور غیر مقبول فیصلے کرنا پڑتے ہیں جو کسی خواہش کے تحت نہیں بلکہ ملکی معیشت کو محفوظ رکھنے اور قوم کو بڑے بحران سے بچانے کے لیے ناگزیر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت اختلاف بڑھانے کا نہیں بلکہ قومی اتحاد اور ذمہ داری کا ہے،ہمیں بطور قوم ثابت کرنا ہوگا کہ ہم مشکل گھڑی میں یکجہتی اور حوصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا، عوام اور ہر گھرانے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،قومیں آزمائش کے دور میں صبر، بچت اور کفایت شعاری کے ذریعے مشکلات کا مقابلہ کرتی ہیں۔ اگر ہم متحد رہیں تو کوئی بحران ہمیں زیادہ دیر تک نہیں روک سکتا۔