اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیب ہیڈکوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز میں سرکاری ریکارڈ کی حفاظت ، افسران اور اہلکاروں کی سیکیورٹی پالیسی کے تحت سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین نیب نے نیب کے انٹیلی جنس اینڈ ویجلنس سیل کو ہدایت …
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیب ہیڈکوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز میں سرکاری ریکارڈ کی حفاظت ، افسران اور اہلکاروں کی سیکیورٹی پالیسی کے تحت سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین نیب نے نیب کے انٹیلی جنس اینڈ ویجلنس سیل کو ہدایت کی کہ نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے تمام علاقائی دفاتر میں سرکاری ریکارڈ کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اہم ، حساس دستاویزات کی سیکریسی کو نہ صرف یقینی بنایا جائے بلکہ نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز میں سرکاری ریکارڈ کی حفاظت کے لئے نیب کا سرکاری ریکارڈ خصوصاً اہم مقدمات کا ریکارڈ کسی بھی صورت میں غیر متعلقہ افراد کے ہاتھوں میں نہیں پہنچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے افسران اہلکاروں اور درخواست دہندگان کی سیکیورٹی اور حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور اس کا خاص خیال رکھا جائے کہ نیب کا سرکاری ریکارڈ صرف اور صرف سرکاری مقصد کے لئے نیب کے ہیڈ کوارٹرز اور تمام ریجنل بیوروز کی عمارت سے باہر جائے اور غیر متعلقہ نیب کے افراد اور غیر متعلقہ پرائیویٹ افراد کے ہاتھوں میں کسی صورت نہیں جانا چاہئے۔








