قومی احتساب بیورو کے چئیرمین کی نیب ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب ہیڈکوارٹرز میں جمعرات کو کھلی کچہری میں ملک بھر سے آئے ہوئے عوام کی بدعنوانی ، فراڈ، مضاربہ/مشارکہ ، جعلی ہاﺅسنگ /کو آپریٹوسوسائٹےوں، منی لانڈرنگ وغیرہ سے متعلق شکاےات سنیں اور قانون کے مطابق ان پر احکامات صادر کرتے ہوئے نیب کے متعلقہ علاقائی دفاتر اور جو دوسرے محکمموں سے …

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب ہیڈکوارٹرز میں جمعرات کو کھلی کچہری میں ملک بھر سے آئے ہوئے عوام کی بدعنوانی ، فراڈ، مضاربہ/مشارکہ ، جعلی ہاﺅسنگ /کو آپریٹوسوسائٹےوں، منی لانڈرنگ وغیرہ سے متعلق شکاےات سنیں اور قانون کے مطابق ان پر احکامات صادر کرتے ہوئے نیب کے متعلقہ علاقائی دفاتر اور جو دوسرے محکمموں سے متعلق تھیں ان کو ریفر کرنے کے لئے ہداےات جاری کیں۔ واضح رہے کہ چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے منصب کی ذمہ دارےاں سنبھالنے کے بعد ےہ فیصلہ کےا تھا کہ وہ بدعنوانی سے متعلق عوام کی شکایات نہ صرف ہر ماہ کی آخری جمعرات کو خود سنیں گے بلکہ نیب کے تمام علاقائی بیوروز کے ڈی جیز بھی اپنے اپنے علاقائی بیوروز میں عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکاےات سنیں گے اور قانون کے مطابق ان شکاےات کا ازالہ کےا جائے گا ۔چئیرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال اپنے وعدہ کے مطابق ہر ماہ کی آخری جمعرات کو بدعنوانی سے متعلق عوام کی شکاےات انتہائی اطمینان اور تسلی کے ساتھ سنتے ہیںبلکہ نیب کے علاقائی بیوروز میں متعلقہ ڈی جیز بھی ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی درخواستوں کو سنتے ہیں۔ اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے تقریباََ 15 سو شکاےات کو نہ صرف خود سنا بلکہ نیب کے تمام علاقائی بیوروز کے ڈی جیز نے بھی اپنے اپنے علاقائی بیوروز میں عوام کی بدعنوانی سے متعلق ہزاروں شکاےات کو سنا ۔ےہ امر قابل ذکر ہے کہ عوام کی تمام شکایات/ درخواستوں کا نہ صرف مکمل ریکارڈ رکھا جاتا ہے بلکہ عوام کو ان کی شکایات سے آگاہ بھی کیا جاتا ہے اس سلسلہ میں چئیرمین نیب کی ہدایت پر تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب نے حسب وعدہ آج نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ کھلی کچہری میں ملک بھر سے آئے ہوئے عوام کی شکایا ت انتہائی اطمینان اور تسلی کے ساتھ سنیں بلکہ ان کے ازالہ کےلئے قانون کے مطابق احکامات صادر کئے جس پرشکاےات کنندگان نے بدعنوانی سے متعلق شکایات کے حل کے لئے چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی کی گئی کاوشوں کو سراہا۔ چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک بھر سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب نے بدعنوانی سے متعلق عوام کی شکایات کے ازالہ کے لئے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں۔ نیب کے افسران/ اہلکاران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کےلئے اپنے فرائض قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ادا کر رہے ہیںتاہم بہتر سے بہتری کے لئے ہمیشہ کوشاں رہنا نیب کے ایمان اور یقین کا حصہ ہے۔چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب کے تمام ڈی جیزکو ہدایت کی ہے کہ وہ کرپشن فری پاکستان کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرتے ہوئے شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز ٹھوس شواہد اور قانون کے تمام تقاضوں کومد نظر رکھتے ہوئے مکمل کریں تاکہ بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے جہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔