اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا جس میں مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔ اجلاس میں سینٹر سیف اللہ بنگش، سی ڈی اے انتظامےہ اور دیگر کے خلاف اسلام آباد کے سیکٹر G-6 میںشادی ہال کے کمیونٹی پلاٹ پر کمرشل پلازہ تعمیرکرنے ، سی ڈی …
قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میںمختلف شکایات کی جانچ پڑتال کا حکم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا جس میں مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔ اجلاس میں سینٹر سیف اللہ بنگش، سی ڈی اے انتظامےہ اور دیگر کے خلاف اسلام آباد کے سیکٹر G-6 میںشادی ہال کے کمیونٹی پلاٹ پر کمرشل پلازہ تعمیرکرنے ، سی ڈی اے بلڈنگ بائی لاز قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور سی ڈی اے افسران کی غیر قانونی کمرشل پلازہ کی تعمیر کے دوران مبےنہ خاموشی کانوٹس لیتے ہوئے شکاےات کی جانچ پڑتال کا ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی کو حکم دےا ہے۔ اجلاس میں سید تنویر حسین گیلانی ، سابق وفاقی وزیر اور سابق صدر انجمن اسلامےہ ملتان کے خلاف انجمن اسلامےہ ملتان جنرل ضےاءکے دور میں شاہ شمس روڈ پر انجمنِ اسلامےہ ملتان کو قیمتی زمین فلاحی کاموں کےلئے الاٹ کی گئی جس پر شروع میں انجمنِ اسلامےہ ملتان اور ایک تعلیمی ادارہ قائم کےا گےاجس کو بعد میں نقصان ظاہر کرتے ہوئے بند کر دےا گےا۔








