اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کو آہنی ہاتھوں سے کچلنے کیلئے پرعزم ہے، بدعنوان عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے کیونکہ بدعنوانی کا خاتمہ نہ صرف نیب کی اولین ترجیح ہے بلکہ ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں …
قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کا جائزہ اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کو آہنی ہاتھوں سے کچلنے کیلئے پرعزم ہے، بدعنوان عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے کیونکہ بدعنوانی کا خاتمہ نہ صرف نیب کی اولین ترجیح ہے بلکہ ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں گذشتہ ماہانہ رابطہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے انسداد بدعنوانی کی قومی حکمت عملی وضع کی۔ نیب کو گذشتہ 16 سال کے دوران 3 لاکھ 26 ہزار 694 شکایات موصول ہوئیں ہیں جن کو قانون کے مطابق نمٹایا گیا۔









