قومی اداروں کو دباو میں لانے کے ”عمرانی حربے“ ناکام ہوں گے، ڈاکٹر آصف کرمانی

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ قومی اداروں کو دباو میں لانے کے ”عمرانی حربے“ ناکام ہوں گے۔ جمعہ کو عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ پاٹے خان صاحب ہمت اور حوصلہ پیدا کرو اور نواز شریف کا مقابلہ سیاسی میدان میں کرو، ہم سازشوں اور دھمکیوں سے جانے اور ڈرنے …

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ قومی اداروں کو دباو میں لانے کے ”عمرانی حربے“ ناکام ہوں گے۔ جمعہ کو عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ پاٹے خان صاحب ہمت اور حوصلہ پیدا کرو اور نواز شریف کا مقابلہ سیاسی میدان میں کرو، ہم سازشوں اور دھمکیوں سے جانے اور ڈرنے والے نہیں، پاٹے خان کی مثال چور مچائے شور ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف ایک سیاسی حقیقت اور مدبر سیاستدان ہیں۔ ان کی پاکستان کےلئے عظیم خدمات ہیں۔ آصف کرمانی نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، اب معاشی قوت بنائیں گے۔

Leave a Reply